غزہ میں مظالم پر یورپ میں یہودیوں کے خلاف ردعمل میں اضافہ ہونے لگا، اطالوی عوام نے مذہبی ٹوپی پہنے یہودی کو گھیر لیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ بھر میں غزہ میں مظالم پر یہودیوں دشمنی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا، برطانیہ اور یونان کے بعد اب اٹلی میں بھی یہودی شناخت کے لوگوں کا عوام نے گھیراؤ کرلیا۔فرانس سے گھومنے پھرنے آنے والے یہودی باپ بیٹا نے مذہبی ٹوپی ’’کپا‘‘ پہن رکھی تھی میلان موٹروے سروس ایریا میں عوام نے ان کا گھیراؤ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق عوام نے اسرائیل مخالف اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے، انہوں نے یہودی شخص کو قاتل اور نسل کشی کا مرتکب قرار دیا۔عوام نے کہا اٹلی سے نکل جاؤ ہمیں قاتلوں کی آمد قبول نہیں یہ غزہ نہیں ہے تم جلد یا بدیر جہنم میں جاؤ گے، مذکورہ یہودی نے ویڈیو بھی بنائی، جس پر ہجوم نے اسے زمین پر گرا کر خوب پٹائی کی۔دوسری جانب پولیس نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واضح رہے کہ جرمنی میں 2021 سے 2023 تک سام دشمنی کے واقعات میں 75 فیصد، فرانس میں 185 فیصد اور برطانیہ میں 82 فیصد اضافہ ہوا۔