ویڈیو: آسکر ایوراڈ یافتہ فلم میں کام کرنے والے فلسطینی کو یہودی آباد کار نے شہید کر دیا

Wait 5 sec.

شدت پسند یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی سماجی کارکن کے قتل کے بعد مقبوضہ مغربی کنارےمیں کشیدگی بڑھ گئی۔آسکر ایوارڈ یافتہ فلم نوآدرلینڈ کیلئے کام کرنے والے فلسطینی سماجی کارکن کو یہودی آبادکاروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔الجزیرہ کے مطابق عودہ ہثلین کو جنوبی الخلیل کے گاؤں اُم الخیر میں یہودی آبادکار نے گولی مار کر شہید کیا۔ فلم کے فلسطینی شریک ہدایتکار کے مطابق عودہ کو آج بےدردی سے قتل کیا گیا۔اسرائیلی شریک ہدایتکار کے مطابق عودہ کے قاتل کا نام ینون لیوی ہے جب کہ اس نے واقعےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔اسرائیلی پولیس نے فلسطینی سماجی کارکن کے قاتل کے بجائے 4 فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے اسرائیل کو انسانیت کا مجرم قرار دیدیااسرائیلی انسانی حقوق تنظیم کےمطابق اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف نسل کشی مہم چلا رہا ہے۔ اسرائیل کی نسل کشی مہم میں یہودی آبادکار بھی شریک ہیں۔یہودی آبادکار گھروں پر قبضے، چوری، تشدد میں ملوث ہیں اور نیتن یاہو حکومت کی پشت پناہی ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں 30لاکھ فلسطینی اور تقریباً 5 لاکھ یہودی آبادکار ہیں۔یہودی آبادکاروں نے ایک اور فلسطینی نوجوان محمد سامر سلیمان الجمل کو بھی شہید کر دیا۔ الجمل کو ہیبرون کے داخلی ناکے پر گولی مار کر زخمی کیا گیا امدادی ٹیموں کو رسائی سے روکا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے الجمل کو خون میں لت پت چھوڑ کر شہید ہونے دیا۔اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ متاثرین سے دوبارہ اظہار یکجہتیفرانس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سماجی کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے دہشت گردی ہیں۔فرانس نے عودہ ہثلین کےقتل کو قتل عمد قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے یہودی آبادکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔