ترکیہ کے جنگل میں لگی خوفناک آگے تیزی سے ملک کے چوتھے بڑے شہر برسا کی جانب بڑھنے لگی۔جنگل کی آگ نے ترکیہ کو ہفتوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور اب اس نے ملک کے چوتھے بڑے شہر کو گھیرے میں لے لیا جس کی وجہ سے 1,700 سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔شمال مغربی ترکیہ میں برسا کے آس پاس کے جنگلاتی پہاڑوں میں لگی آگ اتوار کو راتوں رات تیزی سے پھیل گئی۔حکومت نے جمعہ کے روز دو مغربی صوبوں ازمیر اور بلیسک کو آفت زدہ علاقے قرار دیا جہاں جون کے آخر سے جنگلات میں کئی بار آگ لگ چکی ہے۔برسا گورنر کے دفتر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ 1,765 لوگوں کو شمال مشرق کے دیہاتوں سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور 1,900 سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 500 امدادی کارکن بھی زمین پر موجود ہیں۔برسا کو دارالحکومت انقرہ سے ملانے والی شاہراہ کو اردگرد کے جنگلات کے جل جانے کے باعث بند کر دی گئی۔صوبے کے حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ اورحان سریبل نے اس منظر کو "ایک قیامت” قرار دیا ہے۔