امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو مختلف وجوہات کی وجہ سے بہت بُری مار پڑی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور اور سربراہ یورپی یونین کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کےساتھ تجارتی معاہدہ ہوا تو یہ دونوں کیلئے اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق بھی بات ہوئی ہے لیکن ایران اچھی زبان استعمال نہیں کر رہا شاید ایران کو پتا نہیں ہم بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مختلف وجوہات کی وجہ سے بہت بُری مار پڑی اور ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی بم ہو۔غزہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں امداد کےلیے مزید اقدامات کرے گا حماس امدادی سامان چوری کر کے فروخت کرتی ہے۔