جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ، دہائیوں پہلے پیشگوئی کس نے کی تھی؟

Wait 5 sec.

(30 جولائی 2025): روس کے مشرقی ساحلی علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ کی دہائیوں پہلے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج روس کے جزیرہ نما علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپانی مانگا (گرافک ناول) نے توجہ حاصل کر لی جس میں آرٹسٹ ریو تاتسوکی (Ryo Tatsuki) نے پیشگوئی کی تھی کہ جاپان میں جولائی 2025 میں قدرتی آفت آ سکتی ہے۔جاپانی مانگا کا نام (مستقبل، جو میں نے دیکھا) ہے جو 1999 میں شائع کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں درست پیشگوئی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ یہ گرافک ناول لیڈی ڈیانا اور فریڈی مرکری کی موت، کورونا وائرس، مارچ 2011 کے زلزلے اور سونامی کی درست پیشگوئی کرنے کی وجہ سے مشہور ہے۔گرافک ناول میں پیشگوئی کی گئی تھی 5 جولائی 2025 کو جاپان میں سونامی کا خطرہ ہے اور تاریخ گزر جانے کے بعد لوگوں کا اس پر سے یقین اٹھ گیا تھا۔ٹاہم آج جیسے ہی روس میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تو لوگوں کو ریو تاتسوکی کے ناول میں کی گئی پیش گوئی یاد آگئی۔