(27 جولائی 2025): امریکی ریاست مشی گن میں نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کر کے کم از کم 11 افراد کو زخمی کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشی گن حکام نے بتایا کہ والمارٹ سپر مارکیٹ میں چاقو کے وار سے 11 افراد ہوئے، واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔اسپتال حکام نے بتایا کہ 11 زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ منسن میڈیکل سینٹر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہمارا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اس وقت معمول سے زیادہ تعداد میں مریضوں کا سامنا کر رہا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ تین افراد کی سرجری ہو رہی ہے۔ آن لائن پوسٹ کی گئی فوٹیج میں والمارٹ کے کار پارک میں متعدد پولیس اور ایمبولینس یونٹ دکھائے گئے ہیں۔گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے تصدیق کی کہ وہ ٹریورس سٹی میں والمارٹ میں چھرا گھونپنے کے ایک سے زیادہ واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔شیرف مائیکل شی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مشتبہ شخص مشی گن کا رہائشی ہے اور اس نے فولڈنگ چاقو اسٹائل کا ہتھیار استعمال کیا۔ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈین بونگینو نے کہا کہ وفاقی اہلکار مقامی حکام کو ضروری مدد فراہم کرنے کیلیے جواب دے رہے ہیں۔مشی گن کی گورنر گریچین وائٹمر نے کہا کہ وہ خوفناک خبروں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔