امریکا اور چین کے درمیان اسٹاک ہوم میں تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، دونوں ممالک میں تاحال کوئی معاہدہ نہ ہوسکا۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ چینی مصنوعات پر اضافی امریکی ٹیکس کا خطرہ برقرار ہے، اب تک کوئی معاہدہ نہ ہوسکا، امریکا سے تجارتی مذاکرات بےنتیجہ رہے، چین کی تجارتی پالیسی میں نئی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا ہے۔چینی قیادت نے امریکی ٹیرف سے متاثرہ کمپنیوں کی مدد کا اعلان کردیا ہے، چینی صدر شی جن پنگ کی زیرصدارت اجلاس چینی پولٹ بیورو کا اجلاس بھی منعقد ہوا ہے۔چینی پولٹ بیورو کے اجلاس میں کہا گیا کہ برآمداتی کمپنیوں کو ٹیکس ریبیٹ، مالی معاونت فراہم کرینگے، چین نے غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت کے استحکام کیلئے فری ٹریڈ زونز کا بھی اعلان کیا ہے۔چینی قیادت کا مؤقف ہے کہ ملکی اورغیرملکی تجارت کامشترکہ فروغ اولین ترجیح ہے، اقتصادی بحران کے خدشے کے پیش نظر چینی حکومت نے کاروباری طبقے کو یقین دہانی کرائی ہے، چین نے امریکا کو انتباہ دیا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دباؤ اور دھمکیاں مسائل کا حل نہیں، امید ہے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اتفاق رائے پر عمل ہوگا، چین قومی مفادات کے مطابق توانائی تحفظ کیلئے اقدامات کریگا، امریکا سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں مگر خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔