غزہ میں فسلطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف سابق اسپیکر بھی بول اٹھے۔سابق اسپیکرکنیسٹ اور یہودی ایجنسی کے سابق سربراہ آوراہم برگ نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کو بنیادی اقدار سے انحراف پر نتائج بھگتنا ہوں گے، فلسطینیوں کو قتل اور بھوکا مارنا ناقابل قبول ہے عالمی برادری اقدامات کرے۔سابق اسپیکر نے کہا کہ اسرائیل انسانیت اور اخلاقی اصولوں سے مکمل انحراف کر چکا ہے درجنوں اسرائیلی شخصیات نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا ہے اسرائیلی شخصیات نے مشترکہ درخواست پردستخط بھی کر دیئے ہیں۔’’درخواست کا مقصد غزہ میں قحط روکنا اور فلسطینیوں کی جبری بےدخلی روکنا ہے اسرائیلی مظالم دیکھ کر میری حب الوطنی اور انسانیت کے درمیان تصادم پیدا ہو گیا ہے میری ریاست بنیادی انسانی اقدار کو پامال کرے تو خاموشی جرم ہے‘‘سابق اسپیکر نے کہا کہ ایسے وقت میں ہر قسم کی مزاحمت جائز ہے مزاحمت کیلئے احتجاج، بھوک ہڑتال یا عالمی تعاون کی دعوت جائز ہے۔ سابق اسپیکر کنیسٹ آوراہم برگ نے بھی عالمی برادری سے سخت اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔