لندن: برطانیہ میں ریڈار سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث سیکڑوں پروازیں متاثر ہوگئیں، ا ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ریڈار سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہزاروں مسافر رل گئے ہیں، مانچسٹر، لندن، گیٹوک، برمنگھم، لیور پول اور دیگرکئی ایئرپورٹس پر خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ریڈار سسٹم میں خرابی کے باعث تمام پروازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، برطانیہ آنے والی تمام پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔برطانوی ہوائی اڈوں سے اُڑان بھرنے والی تمام پروازیں روک دی گئی ہیں فی الوقت ملک سے کوئی پروز مسافروں کو آپریشنل خدمات فراہم نہیں کررہی ہے۔ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ این اے ٹی ایس کو متاثر کرنے والا ایک تکنیکی مسئلہ پورے برطانیہ میں تمام آؤٹ باؤنڈ پروازوں کو متاثر کر رہا ہے۔فی الحال لندن گیٹ وِک سے کوئی روانگی نہیں ہے جبکہ صورتحال کو حل کیا جا رہا ہے۔ ہم این اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر پروازیں جلد از جلد شروع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔برطانیہ، چین اور یورپی یونین بغیر ویزہ جانا ہے تو اس چھوٹے سے ملک کی شہریت لیں