ایک اور یورپی ملک کا غزہ کیلیے فضائی امدادی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

بیلجیئم نے غزہ کےلیے فضائی امدادی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم نے 6 لاکھ یورو مالیت کا امدادی سامان لےکر طیارہ اردن روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیلجیئم کی پرواز امدادی سامان کی مزید ترسیل کےلیے اردن میں تیار رہےگی۔بیلجیئم کے وزیرخارجہ نے اسرائیل سے سڑک کے راستے امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی امداد پہلا قدم ہے لیکن سڑک کےذریعے رسائی کی اشدضرورت ہے۔فرانس، اسپین اور برطانیہ فضا کے ذریعے امداد پہنچانے والوں میں شامل ہیں۔حکومت پاکستان نے فلسطین کیلئے فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے، امدادی پروازیں آئندہ 2 دن میں روانہ ہونگی۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کیلئے امدادی پروازیں آئندہ 2 دن میں روانہ کی جائیںگی، این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل 2 کارگو طیاروں کے ذریعے امدادی سامان فلسطین بھجوائے گا۔امدادی سامان خصوصی پروازوں پراردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچایا جائےگا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے۔اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امدادکی ترسیل کو یقینی بنائیں گے، پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔