روس میں 8.8 شدت کے تباہ کن زلزلے اور سونامی وارننگ کے بعد دنیا بھر میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور کئی ممالک نے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔روس میں بدھ کی صبح 8.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا جس نے صرف روس کو ہی نہیں ہلایا بلکہ دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔ اس زلزلے کے ساتھ ہی جاپان، امریکا چین سمیت کئی ممالک میں سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی اور سونامی لہریں امریکی ساحل تک بھی جا پہنچی ہیں۔روس میں شدید ترین زلزلے کے بعد دنیا بھر کے ممالک میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور وہ ممکنہ سونامی اور اس کی تباہی سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبین حکام نے ساحلی علاقوں کی بندش اور وہاں سے رہائشیوں کے انخلا کا حکم دے دیا ہے جب کہ بحری نقل وحرکت پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔فرانس کے صدر نے فرانسیسی پولینیشیا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ممکنہ سونامی کے خطرے کے پیش نظر تمام حکومتی اداروں کو متحرک کر دیا ہے جبکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔پیرو میں ممکنہ سونامی کے خدشے کے پیش نظر 65 بندرگاہوں کو عارضی طور پر بند کر دیاگیا ہے جب کہ ساحلی پٹی پر تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔جنوبی امریکا کے مغربی ساحل سے 970 کلومیٹر دور گلاپاگوس جزائر سے بھی احتیاطی طور پر لوگوں کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔جاپان میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا؟دوسری جانب سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نیوم کا کہنا ہے کہ امریکی سر زمین پر سونامی کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا ہے۔ اب امریکا سونامی سے مکمل محفوظ ہے اور کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں۔ڈاکٹرز کی فرض شناسی، روس میں شدید زلزلے کے دوران بھی آپریشن جاری رکھا، ویڈیو وائرل