اسرائیل نے اپنے انٹیلی جنس آفیسرز کےلیے اسلامی اور عربی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے، اسرائیل ڈیفنس فورسز نے اس بات کی تصدیق کردی۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اپنی انٹیلی جنس ٹریننگ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب اسرائیل کے تمام انٹیلی جنس افسران کے لیے عربی زبان اور اسلامک اسٹڈیز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔آئی ڈی ایف نے جیوئش (یہودی) نیوز سنڈیکیٹ کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تبدیلیاں 7 اکتوبر 2023 کے آس پاس ہونے والی انٹیلی جنس کی ناکامی کے جواب میں کی گئی ہیں۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسرائیل نے اس طرح کی بڑی تبدیلی کیوں کی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ طویل مدتی ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کے کمانڈروں کے لیے یہ لائحہ عمل بنایا گیا ہے۔اسرائیلی حکام چاہتے ہیں کہ اس کے انٹیلی جنس کمانڈر عربی زبان میں روانی کے ساتھ ساتھ اسلامی ثقافت پر بھی عبور رکھتے ہوں تاکہ ان کی تجزیاتی صلاحیتں نمایاں طور پر مضبوط ہوں اور وہ متعلقہ چیزوں کا گہرائی سے مشاہدہ کرسکیں۔یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدے کیلیے متبادل آپشنز پر غور شروع کر دیاجیوئش نیوز سنڈیکیٹ کو اسرائیل کے ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا کہ ہم انٹیلی جنس ڈویژن کے سپاہیوں اور افسران کو عرب بچوں میں تبدیل تو نہیں کر سکتے جو گاؤں میں پلے بڑھے ہیں۔ تاہم ان کی زبان اور ثقافت کا مطالعہ کرکے، ہم ان میں گہرا مشاہدہ پیدا کرسکتے ہیں۔دی یروشلم پوسٹ کے مطابق اسلامی انٹیلی جنس ریسرچ کے عملے کےلیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی بنیادی تربیت کے حصے کے طور پر عربی زبان میں مہارت حاصل کریں۔یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیکنیکل اور سائبر رول میں فوجی عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں تربیت حاصل کریں گے۔ اگلے سال کے آخر تک اے ایم اے این (اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کا عبرانی مخفف) کے 100 فیصد اہلکاروں کو اسلامک اسٹڈیز میں تربیت دی جائے گیان میں سے 50 فیصد کو عربی زبان کی تربیت فراہم کی جائے گی، اسرائیلی اسکولوں میں عربی اور مشرق وسطیٰ کی تعلیم کو دوبارہ سے فروغ دیا جائے گا۔علاقائی مواصلات کو سمجھنے کے سلسلے میں آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئے کورسز حوثی اور عراقی عربی بولیوں پر بھی توجہ مرکوز کریں گے، متعلقہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو بھی اس سلسلے میں بھرتی کیا گیا ہے۔اسرائیل کا بلوچ علیحدگی پسندوں کو مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف