پاکستان اور بھارت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوانے کےلیے سرگرم ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جھڑپوں نے مجھے پاکستان بھارت تنازع کی شدت سے یاد دلا دی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں کو بھی کامیابی سے روک دیا گیا تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے گفتگو مثبت رہی، تھائی لینڈ بھی کمبوڈیا کی طرح فوری جنگ بندی اور امن چاہتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب میں جنگ بندی کا پیغام کمبوڈیا کے وزیراعظم کو پہنچاؤں گا، فریقین سے بات کرنے کے بعد لگتا ہے امن اور خوشحالی ایک قدرتی راستہ ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیچیدہ صورتحال کو آسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں، جلد سب واضح ہو جائےگا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ میں بہت سے لوگ مارے جارہے ہیں۔حماس نے ٹرمپ کے غزہ مذاکرات ناکامی سے متعلق بیان کو مسترد کردیا