تھائی لینڈ، کمبوڈیا کو کہا جب تک معاملہ سلجھا نہیں لیتے تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا پر واضح کیا ہے کہ جب تک وہ آپس کا معاملہ سلجھا نہیں دیتے، امریکا ان کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔تفصیلات کے مطابق صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور کیس میں دو پڑوسی ممالک کے درمیان لڑائی روکنے کے لیے تجارت کو ’ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کیا ہے، اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کو بتایا ہے کہ وہ اپنی سرحدی جھڑپیں ختم کریں ورنہ ان کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی۔صدر ٹرمپ نے سربراہ یورپی یونین کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ بڑی تجارت کرتے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کو مار رہے ہیں، ان کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک معاملہ سلجھا نہیں لیتے تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، اب دونوں ممالک کی قیادت آج یا کل ملاقات کرے گی۔میں نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا، ٹرمپانھوں نے کہا میں روانڈا میں 31 سال بعد جنگ رکوائی جہاں ہزاروں لوگ مارے گئے، میں جنگیں ختم کرنے کے لیے تجارت کو استعمال کرتا ہوں، اس موقع پر امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا 27 ویں بار تذکرہ کیا ہے۔قبل ازیں واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور سربراہ یورپی یونین کے درمیان ملاقات ہوئی، انھوں نے کہا یورپی یونین سے معاہدہ ہوا تو یہ دونوں کے لیے اچھا ہوگا، اسرائیل سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔