کوالالمپور(28 جولائی 2025): ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جاری سرحدی تنازع کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے ’فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو آج رات سے نافذ العمل ہوگی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم نے بتایا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن کی بحالی اور اعتماد سازی کے لیے یہ پہلا قدم ہوگا، دونوں فریقوں نے براہ راست رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔تھائی لینڈ، کمبوڈیا کو کہا جب تک معاملہ سلجھا نہیں لیتے تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، ٹرمپاس دوران کمبوڈین وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات اچھے رہے، امید ہے کہ فوری طور پر لڑائی کو روک دیا جائے گا، جھڑپوں کے دوران 3 لاکھ سے زائد لوگ بےگھر ہوئے۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ جنگ، جولائی 2025 میں شروع ہوئی، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں میں اب تک 35 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔