نئی دہلی : بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چد مبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے تہلکہ خیزانکشاف کردیا اور کہا حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے۔تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے حوالے سے بھارت کے اندر سے گواہی آگئی۔بھارت کے سابق وزیرداخلہ چدم برم نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ مودی حکومت میں اتنی ہمت نہیں وہ بتاسکے اتنے ہفتوں میں پہلگام واقعے کی کیا تحقیقات کیں؟بھارتی سابق وزیر نے سوال کیا کیا دہشت گردوں کی شناخت ہو پائی ہے؟ کیایہ جان پائے کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے؟ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں مقامی دہشت گرد بھی ملوث ہوسکتے ہیں، ہم یہ کیوں فرض کرتےہیں کہ دہشتگردپاکستان سے آئے ہیں ، اگرایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے، اس بات کاکوئی ثبوت نہیں کہ پہلگام واقعےمیں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔چد مبرم نے مزید کہا کہ پہلگام حملے میں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، حملہ آور دراصل پاکستانی نہیں بھارتی تھے ، حملہ آوروں نےبھارت کےاندرہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔بھارت کے سابق وزیر داخلہ کے انکشاف کے بعد بھارت کی مودی سرکار جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔