امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے، دونوں ملک اپنے اپنے تیل کے ذخائر مل کر تلاش کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھریڈز پر ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے کہا کہ پاک امریکا پارٹنر شپ کی قیادت کیلئے آئل کمپنی کا چناؤ کریں گے، ایک دن ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ پاکستان سے بھارت کو تیل برآمد ہو۔اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا ہے کہ اسی طرح دوسرے ممالک بھی ٹیرف میں کمی کے لیے پیشکشیں کر رہے ہیں۔ یہ سب اقدامات ہمارے تجارتی خسارے کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد دیں گے۔ اس بارے میں مکمل رپورٹ مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو شدید معاشی جھٹکا دیتے ہوئے اس پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔