صدر ٹرمپ نے بھارت کے بعد ایک اور ملک پر ٹیرف عائد کردیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی ٹرمپ نے بھارت کے بعد ایک اور ملک پر ٹیرف عائد کردیا، برازیل پر ٹیرف لگانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے تاہم کچھ بڑی برآمدات کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے برازیل پر ٹیرف لگانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں، تانبے کی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف یکم اگست سے نافذالعمل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اس حکم نامے میں برازیل کی کئی اہم برآمدات کو مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے، جن میں سنترے کا رس (اورنج جوس)، کچھ ہوائی جہاز، لکڑی کا گودا (وُڈ پلپ)، اور توانائی کی مصنوعات شامل ہیں۔