امریکا کی اقوام متحدہ کی فلسطین کے حوالے سے کانفرنس پر تنقید

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ کی فلسطین کے حوالے سے کانفرنس پر تنقید کی ہے، اور کہا ہے کہ امریکا اس میں شرکت نہیں کرے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں فلسطین کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا امریکا اس میں شرکت نہیں کرے گا، دو ریاستی حل پر اقوام متحدہ کی کانفرنس اکتوبر 7 کے متاثرین پر طمانچہ ہے۔ٹیمی بروس نے کہا غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، صدر ٹرمپ غزہ کے لوگوں کی تکلیف کو دور کرنا چاہتے ہیں، اور انھیں محصور علاقے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور بحران پر تشویش ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں، ہماری توجہ غزہ میں پُرتشدد ماحول کو ختم کرنا ہے، لیکن اقوام متحدہ کی کانفرنس اور فرانس کا فیصلہ حماس کی حمایت کرنے کے مترادف ہے، یہی وجوہ ہیں کہ جنگ بندی کے لیے حماس تعاون نہیں کر رہا۔’فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو انعام دینے کے مترادف ہوگا‘واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ حماس کو انعام دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا امریکا اس کیمپ میں نہیں جس نے فلسطینی ریاست تسلیم کی، ہو ہم نے اسرائیل سے براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔