کینیڈا نے بھی فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

Wait 5 sec.

اوٹاوا (31 جولائی 2025 ) فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی رواں سال ستمبر میں فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا رواں سال ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اوٹاوا میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے معاملے پر خطے کے دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی صدر میکرون اور برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے بھی اس سلسلے میں مشاورت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ،کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی آئندہ سال الیکشن کا انعقاد کرے، ہمارا ارادہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کرچکے ہیں۔مزید پڑھیں : کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرلے گا۔