سعودی عرب: 12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی مملکت آمد

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں وزارت حج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں جن کا تعلق 109 ممالک سے تھا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 ذی الحجہ سے عمرہ زائرین کی مملکت آمد شروع ہو گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق وزارت نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے جو اعداد و شمار دیے ہیں وہ 45 دن کے ہیں۔ عمرہ سیزن کا آغاز 15 ذی الحجہ سے کیا گیا تھا۔ 30 محرم تک 12 لاکھ عمرہ زائرین کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔وزارت حج کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 27 فیصد اضافی عمرہ ویزے جاری ہوئے۔رواں برس وزارت حج کی جانب سے 14 ذی الحجہ سے ہی عمرہ ویزوں کو کھولے جانے کا اعلان کردیا گیا تھا، جس کے بعد 15 ذی الحجہ سے عملی طورپر نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ ویزوں کا اجراء شروع کردیا گیا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے جمعہ کے خطبے کو براہ راست 15 زبانوں میں نشر کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ادارہ امور حرمین نے ابتدائی مرحلے میں اس بات کا انتظام کیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف سے نماز جمعہ سے قبل دیئے جانے والے خطبوں کو براہ راست یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں آج بروز جمعہ 15 زبانوں میں براہ راست حرمین میں دیئے جانے والے خطبات جمعہ کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔سعودی عرب : ہنرمند افراد ورک ویزا کیسے حاصل کریں؟ادارہ حرمین کے مطابق مرحلہ وار خطبات کے ترجمہ دیگر زبانوں میں بھی پیش کیے جائیں گے۔ مرحلہ وار ترجموں میں اضافہ کرتے ہوئے 30 عالمی زبانوں میں اس کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ مختلف ممالک میں لوگ ان خطبات سے مستفیض ہوں۔