واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل مذاکرات سے نکل گیا ہے اب غزہ کے بارے میں اب اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا۔رائٹرز کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے بارے میں اب اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا، اسرائیل مذاکرات سے نکل گیا ہے۔ نہیں جانتا غزہ میں کیا ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کو واپس نہیں کرنا چاہتی، میں نہیں جانتا کہ جنگ بندی کے خاتمے اور حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کے بعد کیا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے غزہ کو ساٹھ ملین ڈالر امداد دی۔ لیکن کسی نے امریکا کا شکریہ ادا نہیں کیا، غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی وزیراعظم سے بات کروں گا۔یاد رہے کہ غزہ میں بھوک و افلاس سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے ہیں اسرائیلی ناکہ بندی کے دوران غذائی قلت سے87 بچوں سمیت 133 افراد شہید ہو چکے ہیں۔بین الاقوامی دباؤ پر اسرائیل نے غزہ کی راہداری کھول دی ہے، مصر سے امدادی سامان سے لدے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے، فلسطینیوں میں امداد تقسیم کی جارہی ہے۔صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے شہداء کی مجموعی تعداد انسٹھ ہزار آٹھ سو اکیس تک پہنچ گئی جبکہ ایک لاکھ چوالیس ہزار ہزار آٹھ سو اکاون فلسطینی زخمی ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِا عظم کا کہنا ہے کہ حماس کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ویڈیوز: اردن اور یو اے ای نے پیراشوٹ سے غزہ میں امداد پہنچانا شروع کر دی