بہن اور بہنوئی نے مل کر ایمبولنس میں بیمار بھائی کو مار ڈالا

Wait 5 sec.

بھارتی ریاست کرناٹک کے چتردرگا ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں بہن اور بہنوئی نے مل کر ایمبولنس میں بیمار بھائی کو مار ڈالا۔متوفی نوجوان کی شناخت ملیکارجن کے طور پر کی گئی ہے، بہن اور اس کے شوہر نے اپنے ہی بھائی کو بے دردی سے گلا دبا کر قتل کیا، متوفی نوجوان ایک سنگین بیماری میں مبتلا تھا، ملزم کے رشتہ داروں کو خدشہ تھا کہ اس سے گاؤں میں ان کی بدنامی ہوگی اس لیے اسے قتل کردیا۔ملیکارجن بنگلورو میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم تھا اور 23 جولائی کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ گھر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر ماری۔ داونگیرے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اسے داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے خون کے ٹیسٹ کے بعد بتایا کہ وہ ایک مہلک بیماری میں مبتلا ہے۔ملیکارجن کی حالت تشویشناک ہوگئی تو انھیں 25 جولائی کو کار میں منی پال اسپتال بھیج دیا گیا، گاڑی میں ان کی بہن نشا اور بہنوئی منجوناتھ نوجوان کے ساتھ تھے لیکن راستے میں دونوں نے پہلے سے سوچی سمجھی سازش کے تحت اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بہن بہنوئی کا خیال تھا کہ اگر ملیکارجن کی بیماری کی خبر گاؤں میں پھیل گئی تو پورے خاندان کی ساکھ خراب ہو جائے گی اس لیے یہ اقدام کیا۔نوجوان کے والد ناگراج کو بیٹے کو شک ہوا تو انھوں نے نشا اور منجوناتھ سے پوچھا، دونوں نے مبہم جوابات دیے لیکن بعد میں سخت پوچھ گچھ کے دوران قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس اسٹیشن میں لڑکے کے باپ نے شکایت درج کرواتے ہوئے بیٹی اور داماد پر قتل کا الزام لگایا، ہول کیرے پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر چکنور کے مطابق ملزم بہن نشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم بہنوئی منجوناتھ فی الحال فرار ہے۔ملزم کی تلاش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت کارروائی کا آغاز کیا ہے۔