ٹرمپ کی بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو بھارت پر25 فیصد ٹیرف لگائیں گے، رواں سال کے آخر تک چین کے صدر سے ملاقات ہو سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی، ان کا کہنا ہے کہ معاہدہ نہ ہوا تو بھارت پر 20 سے 25 فیصد تک ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ رواں سال کے آخر تک چین کے صدر سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے 10 دن کی ڈیڈلائن دی ہے اور خبردار کیا کہ اگر روس نے اس مدت میں جنگ نہ روکی تو اس پر سخت ٹیرف اور پابندیاں عائد کی جائیں گی۔