نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ہندوستان کی معیشت، دفاعی پالیسی اور خارجہ پالیسی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مودی صرف امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے احکامات پر عمل کریں گے، خود کوئی فیصلہ نہیں لیں گے۔راہل گاندھی نے کہا، ’’آج ہندوستان کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس حکومت نے ہماری معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو برباد کر دیا ہے۔ وہ ملک کو پستی میں لے جا رہے ہیں۔‘‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی اقتصادی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ خود امریکی صدر ٹرمپ نے اسے ’برباد معیشت‘ قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے ہندوستانی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہندوستان اور روس اپنی تباہ حال معیشتوں کے ساتھ مل کر گڑھے میں جا سکتے ہیں!‘اس پر ردعمل دیتے ہوئے راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ٹرمپ نے جو کہا وہ درست ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے سوا سب کو معلوم ہے کہ ہندوستان کی معیشت ڈیڈ (برباد) ہو چکی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’کیا آپ لوگوں کو نہیں معلوم کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے؟ بی جے پی نے سب کچھ ختم کر دیا ہے، پھر حیرت کیوں؟‘‘ #WATCH दिल्ली: अमेरिकी राष्ट्रपति डोनाल्ड ट्रंप के युद्ध विराम और टैरिफ पर दिए गए बयान पर लोकसभा में विपक्ष के नेता और कांग्रेस सांसद राहुल गांधी ने कहा, "ट्रंप ने बिल्कुल सही कहा है कि भारत की अर्थव्यवस्था मृत है। यह बात सभी जानते हैं कि भारत की अर्थव्यवस्था मृत है केवल… pic.twitter.com/Iqhq9ruFoS— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 31, 2025راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’وزیراعظم صرف ایک شخص، یعنی گوتم اڈانی کے لیے کام کرتے ہیں۔ چھوٹے کاروبار ختم ہو چکے ہیں، ایم ایس ایم ای سیکٹر تباہ ہو گیا، کسان کچلے جا چکے ہیں، نوجوان بے روزگار ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’دیکھ لیجیے گا، امریکہ کے ساتھ جو تجارتی معاہدہ ہوگا وہ مکمل طور پر ٹرمپ کی شرائط پر ہوگا اور وزیراعظم مودی وہی کریں گے جو ٹرمپ چاہیں گے۔‘‘دریں اثنا، انہوں نے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’’ہندوستانی معیشت ختم ہو چکی ہے، مودی نے اسے تباہ کر دیا ہے۔ نوٹ بندی، ناقص جی ایس ٹی، ’اسمبل ان انڈیا‘ کی ناکامی اور اڈانی-مودی شراکت نے معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو بھی نشانہ پر لیا اور کہا، ’’وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی شاندار ہے لیکن امریکہ ہمیں گالیاں دے رہا ہے، چین حملہ آور ہے اور دنیا میں کوئی بھی ملک پاکستان کی مذمت نہیں کر رہا۔‘‘THE INDIAN ECONOMY IS DEAD.Modi killed it.1. Adani-Modi partnership2. Demonetisation and a flawed GST3. Failed “Assemble in India”4. MSMEs wiped out5. Farmers crushedModi has destroyed the future of India’s youth because there are no jobs.— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 31, 2025انہوں نے سوال کیا، ’’یہ کون سی خارجہ پالیسی ہے؟ پوری دنیا میں ہم وفود بھیجتے ہیں اور کوئی بھی پاکستان کے خلاف بولنے کو تیار نہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’انہوں نے نہ تو ٹرمپ کا نام لیا، نہ چین کا ذکر کیا اور نہ یہ بتایا کہ کسی ملک نے پاکستان کی مذمت کیوں نہیں کی۔ پہلگام پر حملہ کرنے والے کے ساتھ ٹرمپ کھانے کی میز پر بیٹھے ہیں اور یہاں کہا جا رہا ہے کہ ہمیں کامیابی ملی؟‘‘انہوں نے کہا، ’’ٹرمپ نے 30 سے زیادہ مرتبہ کہا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کرائی۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہندوستان کے 5 جنگی جہاز گرے۔ اب وہ ٹیرف لگا رہے ہیں اور مودی خاموش ہیں۔ آخر کیوں؟ سوچئے، ملک کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟‘‘