واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے جلد چینی صدر سے ملاقات کا عندیہ دے دیا اور کہا امکان ہے کہ ملاقات سال کے اختتام سے پہلے ہو جائے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری چینی صدرشی جن پنگ سےجلدملاقات متوقع ہے، امکان ہےکہ ملاقات سال کے اختتام سے پہلے ہوجائے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی حکام سے تجارتی مذاکرات پر امریکی وزیرخزانہ سے گفتگو ہوئی ہے، امریکی وزیر خزانہ چینی حکام کیساتھ بات چیت سے مطمئن نظر آئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ روس نے امن کی نئی ڈیڈ لائن پرکوئی ردعمل نہیں دیا ، روس کی معیشت کیخلاف نئے محصولات 10روز میں نافذ ہوں گے، کریملن کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، افسوس ہے کہ روس نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔یاد رہے رواں ماہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ملائیشیا کے کوالالمپور میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں ںے صحافیوں سے امریکا اور چین صدر کی ملاقات سے متلق بتایا تھا۔مارکو روبیو نے گفتگو کو تعمیری اور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مثبت میٹنگ تھی اور بہت کام کرنا ہے، امریکا اور چین کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبے موجود ہیں, ہم دو بڑے، طاقتور ملک ہیں، اور ہمیشہ ایسے مسائل ہوتے رہتے ہیں جن پر ہم متفق نہیں ہوتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر سے ملاقات کیلئے امریکی صدر کے ممکنہ دورہ چین کا امکان ہے، مشکلات بہت زیادہ ہیں لیکن دونوں فریق اسےحل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔