امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہو گا اگر بھارت نےٹیرف ادا نہ کیا تو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا سے سب سے زیادہ ٹیرف لیتا تھا اب نہیں لےگا، بھارت نےہمیشہ روس سےاسلحہ خریدا، روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے اور یوکرین جنگ میں بھارت کھل کر روس کا ساتھ دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹریڈ پالیسی سخت ترین اور ناپسندیدہ ترین ہے بھارت کی سخت تجارتی رکاوٹوں کی وجہ سے امریکی تاجروں کو نقصان بھی ہو رہا ہے، بھارت ہمارا دوست ضرور ہے مگر تجارت میں کبھی تعاون نہیں کیا۔ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بیان کردہ وجوہات کی بنیاد پر بھارت اضافی جرمانہ بھی ادا کرے گا امریکا بھارت کے غیرمنصفانہ رویے پر اب خاموش نہیں رہ سکتا۔ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے 10 دن کی ڈیڈلائن دی ہے اور خبردار کیا کہ اگر روس نے اس مدت میں جنگ نہ روکی تو اس پر سخت ٹیرف اور پابندیاں عائد کی جائیں گی۔