ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل کا کیا بائیکاٹ، 31 جولائی کو ہونے والا تھا مقابلہ

Wait 5 sec.

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 کا پہلا سیمی فائنل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جمعرات (31 جولائی) کو کھیلا جانا تھا۔ اس سے ایک روز قبل ہی ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ منگل کو یووراج سنگھ کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چمپئنز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ #BREAKING | विश्व क्रिकेट लीग (WCL) के सेमीफाइनल मैच में बड़ा बदलाव हुआ है। पहले गुरुवार को भारत और पाकिस्तान के बीच सेमीफाइनल मैच होना था, लेकिन अब यह मैच नहीं होगा। जानकारी के मुताबिक, भारतीय टीम ने मैच खेलने से इनकार कर दिया है।#WCL | #India | #Pakistan | #BreakingNews pic.twitter.com/AacatZcXnc— NDTV India (@ndtvindia) July 30, 2025یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہندوستانی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا ہو۔ سیمی فائنل سے قبل لیگ اسٹیج کے دوران بھی ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ دوسری جانب سیمی فائنل میں اے بی ڈویلیئرز کی کپتانی والی جنوبی افریقہ چمپئنز اور بریٹ لی کی کپتانی والی آسٹریلیا چمپئنز دوسرے سیمی فائنل مقابلہ میں 31 جولائی کو ہی آمنے سامنے ہوں گے۔دراصل پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان نے پاکستان سے اپنے تمام تر تعلقات ختم کرلیے ہیں۔ اسی وجہ سے انڈین چمپئنز نے پاکستان چمپئنز کے خلاف پہلے لیگ اسٹیج کا مقابلہ اور اب سیمی فائنل مقابلہ کھلینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس درمیان ’ایزی مائی ٹرپ‘ کے بانی اور چیئرمین نشانت پِٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ہم انڈین چمپئنز کی ڈبلیو سی ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کرتے ہیں۔ آپ نے ملک کا نام فخر سے بلند کیا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ’’حالانکہ پاکستان کے خلاف آئندہ سیمی فائنل محض ایک میچ نہیں ہے۔ دہشت گردی اور کرکٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایسے کسی بھی انعقاد کی حمایت نہیں کر سکتے جو دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتا ہو۔‘‘اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہندوستان-پاکستان کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ نہیں کھیلا جائے گا تو کیا ہوگا۔ اگر انڈیا چمپئنز اس بار بھی پاکستان چمپئنز کے ساتھ میچ نہیں کھیلتا ہے تو انہیں بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ کیا منتظمین اس کا کوئی حل نکالتے ہیں؟ کیونکہ اصول تو یہی کہتا ہے کہ میچ منسوخ ہونے پر پاکستان کو فائنل کا ٹکٹ مل جائے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان کی پوزیشن اچھی ہے، وہ پہلے مقام پر قابض ہے۔ پہلے سے طے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنل مقابلے 31 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلے جانے ہیں۔ پہلا سیمی فائنل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے کھیلا جانا تھا۔ دوسرا سیمی فائنل مقابلہ جو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا ہے 9 بجے سے کھیلا جائے گا۔