’بوسنیا کا قصاب‘ عالمی عدالت نے رہائی کی درخواست مسترد کر دی

Wait 5 sec.

عالمی عدالت نے سرب دہشت گرد راتکو ملاڈچ المعروف بوسنیا کا قصاب کی قبل ازوقت رہائی کی درخواست مسترد کر دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربرینیتسا قتل عام کے مرکزی کردار راتکو ملاڈچ کی صحت کی بنیاد پر رہائی کی اپیل مسترد کی گئی۔عالمی فوجداری عدالت کے جج کے مطابق ملاڈچ کی بیماری فوری موت کے زمرے میں نہیں آتی۔راتکو ملاڈچ کو2017 میں نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کیخلاف جرائم پر عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سربرینیتسا قتل عام میں سرب افواج نے 8 ہزار سے زائد مسلمان مردوں کو شہید کر دیا تھا۔ 1995 میں بوسنیا میں مسلمانوں کا قتل عام یورپ کی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا جاتا ہے۔ملاڈچ کو بوسنیا کے قصاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ملاڈچ بوسنیا میں مسلم اور کروشین آبادی کو نسل کشی سےختم کرنا چاہتا تھا۔