جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم، درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Wait 5 sec.

جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، اس خطے میں درجہ حرارت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابا جاپانی شہر ٹمبا میں درجہ حرارت 41.2 ڈگری تک جا پہنچا ہے جس سے گرمی کا نیا قومی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، درجہ حرارت 2018 اور 2020 میں قائم 41.1 ڈگری کے گزشتہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔خبرایجنسی نے بتایا کہ ٹمبا شہر ٹوکیو سے تقریباً 560 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، کیوٹو، اوکایاما اور ہیوگو کے کئی شہروں میں بھی پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔جاپان میں حالیہ دنوں میں اس قدر گرمی پڑ رہی ہے کہ گزشتہ ہفتے جاپان بھر سے 10 ہزار 800 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔شدید گرمی کے باعث جاپان کے 33 شہروں میں ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کیا جاچکا ہے، گرمی کی شدت کے سبب 16 افراد کی جانیں گئی ہیں، جاپانی حکام نے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔جاپان میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا