مانسون اجلاس LIVE: آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث جاری، راجناتھ کے بعد امت شاہ کا بیان

Wait 5 sec.

پارلیمنٹ میں 'آپریشن سندور' کو لے کر آج بھی زوردار بحث جاری ہے۔ پیر کو لوک سبھا میں بحث کی شروعات وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے خطاب سے ہوئی تھی، جو رات ایک بجے تک چلی۔ آج صبح وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ پہلگام کے وادی بیسرن میں 26 ہلاکتوں کے ذمے دار تینوں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کو مکمل آزادی دی گئی تھی اور اس نے دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ امت شاہ کے مطابق، ’’جن لوگوں نے ہمارے 26 لوگوں کو شہید کیا، ان تینوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔‘‘راجناتھ سنگھ نے کل بتایا تھا کہ کس طرح ہندوستان نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان کے اندر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر نشانہ لگا کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کی علامت ہے۔آج لوک سبھا میں راہل گاندھی شام 5 بجے، پرینکا گاندھی 1:30 پر اور کے سی وینوگوپال 2:30 پر خطاب کریں گے۔ وہیں ریاستی ایوان یعنی راجیہ سبھا میں کانگریس کی جانب سے خرگے، پی چدمبرم، اشوک پرساد اور شکتی سنگھ گوہل جیسے قائدین اپنی بات رکھیں گے۔راجناتھ سنگھ آج دوپہر 2 بجے راجیہ سبھا میں بھی ’آپریشن سندور‘ پر خطاب کریں گے۔دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا: امت شاہوزیر داخلہ امت شاہ نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ پہلگام کے وادی بیسرن میں 26 شہریوں کو قتل کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ صرف بدلہ نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا پختہ عزم ہے۔‘‘ امت شاہ نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد کارروائی کی منظوری دی گئی تھی اور فوج کو مکمل آزادی دی گئی تھی۔ فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دئے: امت شاہامت شاہ نے کہا کہ ’’ہماری افواج نے غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے کیمپوں کو نیست و نابود کر دیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن محدود نہیں بلکہ مسلسل نگرانی اور کارروائی کی پالیسی کا حصہ ہے۔آج راہل، پرینکا اور وینوگوپال رکھیں گے اپنا مؤقف کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج شام 5 بجے لوک سبھا میں خطاب کریں گے۔ ان سے قبل پرینکا گاندھی دوپہر 1:30 پر اور کے سی وینوگوپال 2:30 پر بولیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق راہل حکومت سے خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی اور شہریوں کی حفاظت پر سخت سوال اٹھا سکتے ہیں۔راجیہ سبھا میں کانگریس کی مضبوط تیاری، فہرست جاریآپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں کانگریس کی جانب سے مکلخرگے، چدمبرم، اشوک پرساد سنگھ اور شکتی سنگھ گوہل بات رکھیں گے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے عسکری کارروائی کی تفصیلات اور سفارتی حکمت عملی پر وضاحت مانگے گی۔دوپہر 2 بجے راجیہ سبھا میں خطاب کریں راجناتھ سنگھ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج 2 بجے راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر بریفنگ دیں گے۔ گزشتہ روز انہوں نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ کارروائی مکمل طور پر نشانہ بنا کر کی گئی تھی اور یہ ہندوستان کی "زیرو ٹالرنس" پالیسی کا مظہر ہے۔