حیدرآباد میں چیتے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Wait 5 sec.

حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں چیتے کی موجودگی نے شہریوں میں خوف و سنسنی پھیلا دی، محکمہ جنگلات کو واقعے کی اطلاع دیدی گئی۔بھارتی حیدرآباد میں چیتے کو ابراہیم باغ ملٹری علاقہ میں سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا، سی سی ٹی وی کیمرے چیتے کی نقل و حرکت قید ہوگئی، گولکنڈہ کے علاقے میں چیتے کی موجودگی سے وہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چیتا تارامتی علاقے کے پچھلے حصے سے موسی ندی کی طرف گیا، اس سلسلے میں گولکنڈہ پولیس نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دیدی ہے۔مذکورہ چیتے کو منچریول اور نارسنگی کے علاقوں میں بھی دیکھا جاچکا ہے، گری ہاؤنڈس کے علاقے میں محکمہ جنگلات کے عملے نے 4 جال اور ٹریپ کیمرے لگائے ہیں تاہم اب تک وہ اس چیتے کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں۔تازہ واقعے میں چیتے کو ابراہیم باغ کے ملٹری علاقے میں سڑک عبور کرتے دیکھا گیا ہے، جس سے مقامی افراد میں تشویش بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے تحفظ کے حوالے سے فکرمند ہیں۔یہ بھی پڑھیں: چیتا گاؤں میں گھس کر معصوم بچی کو ساتھ لے گیابھارت کے بلرام پور کے ایک گاؤں میں بھی چیتے کے حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں چیتے نے 8 سالہ بچی پر حملہ کرکے اسے اپنے ساتھ لے گیا بعد میں بچی کی لاش جنگلات سے برآمد ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 8 سالہ انوشکا اتوار کو شام کے وقت کھیلنے نکلی تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے چیتے نے حملہ کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل افسر نے کہا کہ بچوں کے چیخنے سے لوگوں کی توجہ مبذول ہوئی، گاؤں والوں نے درندے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچی کے ساتھ غائب ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کو تلاش کے دوران بچی کی مسخ شدہ لاش ملی تھی، محکمہ کا کہنا تھا کہ کھیتوں میں اور اس کے آس پاس دیہاتیوں کی مدد سے چیتے کو تلاش کیا جارہا ہے۔گھر کے بیڈروم میں چیتا گھس آیا، ویڈیو وائرل