واشنگٹن(1 اگست 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی فٹنس ٹیسٹ اور فٹنس ایوارڈز کی بحالی کا اعلان کر دیا۔امیرکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو صحت مند زندگی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی فٹنس ٹیسٹ کی بحالی کا اعلان کر دیا، انہوں نے اسکولوں میں دوبارہ جسمانی فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ صحت مند بنانا ہمارا مشن ہے، ایک میل دوڑ، سٹ اپس، پُش اپس اور پل اپس پھر سے نصاب کا حصہ ہوگیا، امریکا میں صدارتی کونسل برائے اسپورٹس اور فٹنس بھی بحال کردی گئی۔امریکی صدر نے فزیکل فٹنس سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے، اس موقعے پر معروف ایتھلیٹس کی موجودگی میں ٹرمپ نے آرڈر پر دستخط کی، ٹرمپ نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کی روایت مقبول رہی ہے اسے اب واپس لارہے ہیں۔واضح رہے کہ صدر باراک اوباما کے دور میں 2012ء میں صدارتی فٹنس ٹیسٹ (Presidential Fitness Test) کو منسوخ کرکے اس کی جگہ FitnessGram نامی ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔