روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ رات سے اب تک روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ہنگامی امداد پہنچانے والے اداروں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔یوکرینی وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کا کہنا ہے کہ کیف میں ہلاک ہونے والے 28 افراد میں ایک 2 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 8 اگست تک جنگ ختم کرنیکا معاہدہ ضروری ہے امریکا 10 دن میں روس پر مزید معاشی اقدامات کرے گا اگر روس نے پیشرفت نہ کی تو ٹیکس اور پابندیاں عائد ہوں گی۔ٹرمپ کی جنگ روکنے کی ڈیڈلائن، روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیےروس یوکرین جنگ سے متعلق امریکا نے اقوام متحدہ کو واضح پیغام دے دیا ہے۔امریکی سفارت کارجان کیلی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اور پائیدار امن ناگزیر ہے روس اور کیف فوری امن مذاکرات کریں۔ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جنگ روکنے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کے بعد روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیے۔