’حکومت ایئر انڈیا کو ٹاٹا کمپنیز سے واپس لے‘، ایئرلائنس کی خراب کارکردگی سے ناراض منیش تیواری کا مطالبہ

Wait 5 sec.

کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے ٹاٹا کمپنیز پر ایئر انڈیا ایئرلائنس کو تباہ و برباد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے مرکزی حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ ایئر انڈیا کو ٹاٹا کمپنیز سے واپس لے۔ جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر منیش تیواری نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ حکومت ہند کو چاہیے وہ ایئر انڈیا کو ٹاٹا کمپنیز سے واپس لے، کیونکہ اس کمپنی نے ایئرلائنس کو برباد کر دیا ہے۔Government of India should take @airindia back from the @TataCompanies . They have run the airline into the ground.Flights cancelled at the drop of a hat , flights delayed without any explanation whatsoever.The Pilots and the crew tell me that people who grow Tea in Tata Tea…— Manish Tewari (@ManishTewari) August 1, 2025منیش تیواری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ایئر انڈیا ایئرلائنس نے بغیر کسی وجہ کے کئی پروازیں رد کی ہیں اور کئی پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’پائلٹ اور کرو مجھے بتاتے ہیں کہ جو لوگ ٹاٹا ٹی میں چائے اُگاتے ہیں، ٹاٹا اسٹیل میں اسٹیل بناتے ہیں، ٹاٹا موٹرس میں کار بناتے ہیں، وہی ایئر انڈیا کو چلا رہے ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’جن لوگوں کو میں گزشتہ 40 سالوں سے ذاتی طور پر جانتا ہوں، اور جو اچھے پیشہ ور ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے۔ ایئرلائن پوری طرح سے بدانتظامی کا شکار ہے۔ ایئرلائن کو چلانے والا شاید ہی کوئی اہل اور پیشہ ور ہو۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’نجکاری ایک آفت ثابت ہوئی ہے۔‘‘کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اپنی اس پوسٹ میں مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو، ٹاٹا گروپ، ایئر انڈیا، ایئر انڈیا جوائنٹ فورم اگینسٹ پریوسٹیٹیشن اور شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) کو ٹیگ کیا ہے۔ توجہ طلب یہ بھی ہے کہ حال ہی میں ایئر انڈیا کے طیاروں میں کئی طرح کی شکایتیں سامنے آئی ہیں۔ ان شکایتوں کے درمیان منیش تیواری کا حکومت سے یہ مطالبہ کرنا کہ ٹاٹا کمپنیز سے ایئر انڈیا ایئرلائنس کو واپس لیا جائے، بہت اہم ہے۔