نیویارک : امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملہ اور اس کے صدر اور اہلیہ کی گرفتاری پر نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زہران ممدانی نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر نکولس اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری پر مجھے بریفنگ دی گئی اور ان کی قید سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں۔میئرنیویارک نے کہا کہ ایک خود مختار ملک پر یکطرفہ حملہ کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، رجیم چینج کی یہ کوشش صرف بیرون ملک نہیں نیویارک کو بھی متاثر کرتی ہے۔ممدانی نے کہا کہ نیویارک میں وینزویلا کے ہزاروں شہری مقیم ہیں، ان کی سلامتی ہماری ترجیح ہے، نیویارک کے ہر شہری کی حفاظت میری اولین ذمہ داری ہے۔مئیر نیویارک زہران ممدانی کا مزید کہنا تھا کہ میری انتظامیہ تمام تر صورتحال کی مکمل نگرانی کرتی رہے گی۔مزید پڑھیں : صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کرکے ملک سے باہر بھیج دیا گیا، ٹرمپیاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر نکول مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کرکے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کرنے والوں پر کامیابی کے ساتھ ایک بڑے پیمانے کا حملہ کیا، آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔وینزویلا پر امریکی حملہ، اہم اپ ڈیٹس یہاں پڑھیں