بوگوٹا (03 جنوری 2026): کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس پر اس وقت بمباری کی جا رہی ہے۔کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو، جو ٹرمپ انتظامیہ کے ناقد ہیں، نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’اس وقت وہ کاراکاس پر بمباری کر رہے ہیں، پوری دنیا کو خبردار کیا جاتا ہے، انھوں نے وینزویلا پر حملہ کر دیا ہے، وہ میزائلوں کے ذریعے بمباری کر رہے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ ابھی تک اس بات کی کوئی باضابطہ تصدیق یا شواہد سامنے نہیں آئے ہیں کہ یہ دھماکے فوجی کارروائی کے نتیجے میں ہوئے ہوں۔وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں 7 دھماکوں کے بعد شہر تاریکی میں ڈوب گیانیویارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ دھماکوں کے بارے میں سوالات وائٹ ہاؤس سے پوچھے جائیں، جب کہ وائٹ ہاؤس نے کاراکاس میں ہونے والے دھماکوں کی اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔Colombia desde ayer es miembro del Consejo de Seguridad de las Naciones Unidas, debe ser convocado de inmediato. Establecer la legalidad internacional de la agresión sobre Venezuela.El PMU está activado en Cúcuta y el plan operacional en la frontera.https://t.co/SKpEf2ZF8T— Gustavo Petro (@petrogustavo) January 3, 2026 وینزویلا میں ہونے والے یہ دھماکے صدر ٹرمپ اور امریکی حکومت کی جانب سے کئی مہینوں تک دی جانے والی دھمکیوں، انتباہات اور منشیات اسمگلنگ کے الزامات کے بعد ہوئے، جن کا ہدف وینزویلا کے آمرانہ صدر نکولس مادورو تھے، جنھیں امریکی محکمۂ خارجہ نے ایک ’’نارکو ٹیررسٹ ریاست‘‘ کا سربراہ قرار دیا ہے۔کولمبیا کے صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکی ریاستوں کی تنظیم (OAS) کو فوری طور پر سامنے آنا چاہیے۔