واشنگٹن 3 جنوری 2026: امریکا نے وینزویلا میں فوجی آپریشن اور صدر نکولاس مادورو کی گرفتار کے بعد اب ایک اور ملک پر حملے کا اشارہ دے دیا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ہمراہ وینزویلا میں کیے گئے فوجی آپریشن کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی۔اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور مارکو روبیو نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ آیا کیوبا کے ساتھ تعلقات میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کے معاملات اب امریکا چلائے گا، صدر ٹرمپ کا بڑا اعلانڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو ایک دلچسپ کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کیوبا ایک ایسا معاملہ ہے جس پر ہم آخر کار بات کریں گے کیونکہ کیوبا اس وقت ایک ناکام ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ کیوبا ایک بہت بُری طرح سے ناکام ہوتا ہوا ملک ہے اور ہم وہاں کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، یہ صورتحال اس لحاظ سے بہت مشابہ ہے کہ ہم وہاں کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب مارکو روبیو کا اس حوالے سے لہجہ زیادہ براہِ راست تھا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دیکھیے، اگر میں ہوانا (کیوبا کا دارالحکومت) میں رہ رہا ہوتا اور حکومت میں ہوتا تو اس وقت میں فکر مند ہوتا، کم از کم تھوڑا سا تو ضرور ہوتا۔