نیویارک (04 جنوری 2026): وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو نیویارک کی بروکلین جیل منتقل کر دیے گئے۔نکولس مادورو کو طیارے میں نیویارک کے امریکی فوجی اڈے پر لایا گیا تھا، طبی معائنے کے بعد سخت سیکیورٹی میں فوجی اڈے سے جیل منتقل کیا گیا، آج انھیں شہر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ رات امریکی فوجی آپریشن میں مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا تھا، ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کر دیا ہے کہ وینزویلا کے معاملات اب امریکا چلائے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے وینزویلا کے عوام کو ایک آمر سے آزادی دلا دی، گرفتاری سے متعلق انھوں نے جواز پیش کیا کہ امریکا کے پاس مادورو کے جرائم کے شواہد موجود ہیں۔وینزویلا پر حملہ: میئرنیویارک زہران ممدانی کی شدید تنقیدتاہم، دوسری طرف امریکا کے کئی شہروں میں اس فوجی آپریشن کی مخالفت اور حمایت میں احتجاج کیے گئے ہیں، کانگریس میں ڈیموکریٹک قیادت نے وینزویلا فوجی آپریشن پر کڑی تنقید کی، ہاؤس ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفری نے کہا ٹرمپ نے حملے کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی۔میئر نیویارک ظہران ممدانی نے بھی صدر ٹرمپ کو فون کر کے فوجی آپریشن پر احتجاج ریکارڈ کرایا، ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔