پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کے پہلے سپر مون کا نظارہ

Wait 5 sec.

کراچی (4 جنوری 2026): سال 2026 کا پہلا سپر مون نظر آ گیا یہ دلکش منظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شپ 2026 کا پہلا سپر مون دیکھا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ دلکش فلکیاتی نظارہ کیا گیا۔سپارکو کے مطابق سپر مون کے نظارے کے وقت زمین سے چاندا کا فاصلہ 3 لاکھ 62 ہزار کلو میٹر تھا جب کہ عام دنوں سے 6 سے 7 فیصد بڑا اور دس فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔کراچی والے سردی کی پروا کیے بغیر سپر مون کا نظارہ کرنے ساحل سمندر پہنچے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب دکھائی دینے والا سپر مون اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والے سپر مون سلسلے میں آخری کڑی تھا۔رواں سال نومبر میں 2026 کا دوسرا اور آخری سپر مون نظر آئے گا۔