شمالی ہندوستان میں ان دنوں شدید سردی کا قہر جاری ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی- این سی آر، اتر پردیش، بہار اور شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں سرد لہر، شدید کہرا اور پہاڑوں پر برف باری کا ٹرپل حملہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کم ہونے اور سرد دن کی صورتحال برقرار رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس طرح آنے والے دنوں میں دہلی میں شدید کہرا دیکھنے کو مل سکتا ہے جس کے مد نظرمحکمہ موسمیات نے 4 جنوری کے لیے ’یلو ایلرٹ‘ جاری کر رکھا ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی ڈسٹربنس کے گزرنے کے بعد شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں برفیلی ہوائیں تیز ہو گئی ہیں۔ دہلی، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، مغربی اتر پردیش اور بہار میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ بہار اور اتر پردیش کے لیے سرد دن کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جہاں دن کے وقت بھی سردی کے اثرات محسوس کیے جائیں گے۔سردی کا قہر! شمالی ہندوستان میں آئندہ 5 دنوں تک دبیز کہرا چھائے رہنے کا امکاناس دوران کشمیر سے لے کر اڈیشہ تک شدید کہرے کا ایلرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، بہاراور اڈیشہ کے لیے اورنج ایلرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وسطی ہندوستان بشمول مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مشرقی مہاراشٹر میں بھی اگلے 3 دنوں میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ میدانی علاقوں میں کہرے کی چادراور سرد لہرساتھ ساتھ لوگوں کی پریشانی بڑھائیں گی۔ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں 7 جنوری تک اور مشرقی اتر پردیش میں رات اور صبح کے دوران 8 جنوری تک شدید سے بہت شدید کہرے کا امکان ہے۔ وہیں مغربی راجستھان میں 4 جنوری تک اور اڈیشہ میں 6 جنوری تک شدید کہرا چھایا رہے گا۔ دہلی، مغربی اتر پردیش، شمالی مدھیہ پردیش اور بہار کے کچھ حصوں میں 7 سے 9 جنوری کے درمیان حد بصارت کم ہو سکتی ہے۔ مغربی راجستھان کے لیے 5 سے 8 جنوری اور مشرقی راجستھان میں 4 جنوری تک سردی کی لہر کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔شمالی ہندوستان شدید سردی کی لپیٹ میں، آسمان پر دھند کی چادر، پروازیں تاخیر کا شکار، ٹرینوں کی رفتار بھی ماند پڑ گئیمحکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ لداخ اور جموں و کشمیر میں بھی ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ خلیج بنگال میں طوفانی گردش کی وجہ سے تمل ناڈو اور آسام- میگھالیہ میں بارش متوقع ہے۔ آنے والے دنوں میں درمیانے سے شدید کہرا چھائے رہنے کے امکان کے پیش نظر دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل ہفتہ کو قومی راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.3 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ہوا کے معیار کا انڈیکس 267 کے ساتھ خراب زمرے میں رہا۔ آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ سردی، کہرا اور گرتے ہوئے درجہ حرارت آنے والے دنوں میں عوامی زندگی کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔