امریکا میں پرواز میں تاخیر پر مسافر آپے سے باہر ہوگیا اور ملازمین کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔کنساس سٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے سال کے موقع پر ایک ناخوشگوار منظر دیکھنے میں آیا جہاں مسافر کی پرواز میں تاخیر پر کاؤنٹر پر موجود ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کے ملازمین سے جھڑپ ہوئی۔وائرل کلپ میں مسافر کو خاتون ایئرلائن ملازم پر چیختے اور کوستے ہوئے سنا جاسکتا ہے جبکہ وہ کاؤنٹر کے قریب پہنچ کر ملازمین کو تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر نے پیچھے ہٹنے کی بار بار ملنے والی وارننگ کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسے گرفتار ہونے کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور یہ کاؤنٹر آپ کو بچا نہیں سکتا۔ایئرپورٹ پر موجود لوگوں نے مسافر کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ پرسکون ہونے کے بجائے چیختا رہا۔Man Threatens to Slap Southwest Female Employee‘I’m from the UK, N*gga!’ pic.twitter.com/Ehwsp5QnGP— TaraBull (@TaraBull) January 2, 2026سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مسافر سے اچھے رویے کی درخواست کی جارہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کا عملہ تاخیر کے بارے میں شاید ہی کچھ کرسکتا ہے اور ایسا رویہ اختیار کرنے سے قانونی کارروائی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔