بھارتی ایس ایچ او نے شہریت کی تصدیق کے لیے نہایت گھناؤنا عمل کرتے ہوئے لوگوں کی پیٹھ پر مشین لگا دی تاکہ یہ پتا چلا سکیں کہیں وہ بنگلہ دیشی تو نہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر غازی آباد میں بھووا پور کی کچی آبادیوں سے پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار رہائشیوں سے ان کی شہریت کے بارے میں معلومات مانگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو 23 دسمبر 2025 کی ہے جس میں کوشامبی تھانے کا انچارج اجے شرما بھی جائے وقوعہ پر موجود تھا، اسسٹنٹ پولیس کمشنر ابھیشیک سریواستو نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسٹیشن انچارج کو وارننگ جاری کی ہے۔ویڈیو میں ایس ایس او اجے شرما ایک شخص سے پوچھتا ہے، "تم کہاں کے ہو؟” اس شخص نے جواب دیا، "وہ ارریہ ضلع، بہار سے ہے۔” اتنا سننے کے بعد پولیس افسر نے کہا کہ مشین لگاؤ اور چیک کرو۔یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کو جم میں بالکل نہ آنے دینا! بھارتی پولیس کی دھمکی کی ویڈیو وائرلپھر اس شخص کی پیٹھ پر ایک مشین رکھی جاتی ہے، اور اسٹیشن انچارج کہتا ہے، "مشین اسے بنگلہ دیشی ظاہر کر رہی ہے۔”سسٹنٹ کمشنر پولیس اندرا پورم ابھیشیک سریواستو نے کہا کہ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو کوشامبی تھانے کے علاقے کی ہے، مقامی پولیس ٹیم عارضی بستیوں اور کچی آبادیوں کے مکینوں سے پوچھ گچھ اور تصدیق کا عمل کر رہی تھی۔کوشامبی کے ایس ایچ او نے واقعہ کے حوالے سے کوشامبی ہاؤس آفیسر کو سخت نوٹس جاری کیا ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ مستقبل میں ایسا رویہ نہ دہرایا جائے تمام حقائق کی چھان بین کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔کچی آبادی کی رہائشی روشننی خاتون نے بتایا کہ پولس چیک کرنے آئی تو انھوں نے اچھا برتاؤ کیا ہمارے ساتھ بدتمیزی نہیں کی گئی، انھوں نے ہمارے آدھار کارڈ مانگے، تو ہم نے انھیں اپنے تمام آدھار کارڈ دکھائے۔خاتون نے بتایا کہ ہم نے انھیں بتایا کہ ہم بہار کے ارریہ ضلع سے ہیں۔ تب ایک پولیس والے نے کہا ہمارے پاس مشین ہے میں چیک کر لوں گا تم کہاں سے ہو۔ویڈیو : مسلمانوں کیلیے آواز بلند کرنے والے ہندو پروفیسر کے ساتھ بھارتی پولیس کا وحشیانہ سلوک