میکسیکو میں 6.5 شدت کا زلزلہ، صدر کلاڈیا شینبام کے پرسکون انداز کی ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

میکسیکو (03 جنوری 2026): جنوبی اور وسطی میکسیکو میں جمعہ کے روز 6.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس میں اب تک 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جب زلزلہ آیا تو میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام پریس کانفرنس کر رہی تھیں کہ اچانک الارم بج اٹھا، اور ان کی نئے سال کی پہلی پریس بریفنگ ادھوری رہ گئی، تاہم زلزلے کے دوران وہ بہت پر سکون رہیں، اور صحافیوں کے ساتھ عمارت سے باہر چلی گئیں۔زلزلے کے باعث آزادی کا مجسمہ بھی ہل گیا، اور عمارتیں لرز گئی تھیں، وائرل ویڈیو کے مطابق زلزلہ آیا تو صدر نے کہا اوہ میرے خدایا، زلزلہ ہے، آئیے ہم سب خاموشی سے باہر نکلیں۔ یہ کہہ کر وہ فوری طور پر صحافیوں کے ہمراہ انتہائی سکون کے ساتھ باہر چلی گئیں۔BREAKING: Mexico earthquake disrupts President Claudia Sheinbaum’s press conference, attendees rushed outside pic.twitter.com/xfwxhOTNPF— Insider Paper (@TheInsiderPaper) January 2, 2026 میکسیکو کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 تھی اور اس کا مرکز جنوبی ریاست گیریرو میں سان مارکوس قصبے کے قریب تھا، جو بحر الکاہل کے ساحل پر اکاپولکو ریزورٹ کے قریب واقع ہے۔جامع رسک مینجمنٹ اور سول پروٹیکشن اتھارٹی نے اطلاع دی کہ زلزلہ آتے ہی وارننگ سسٹم فعال ہو گیا تھا اور پورے شہر میں سول پروٹیکشن پروٹوکول نافذ کر دیے گئے۔ حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نیشنل پیلس کی عمارت کو بھی خالی کرایا۔