ایران میں 8 مظاہرین کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

Wait 5 sec.

تہران (03 جنوری 2026): ایران میں مہنگائی کے خلاف ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں کم از کم 8 افراد جان سے گئے جب کہ 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کریں اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو مداخلت قرار دیا، اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک صدر ٹرمپ کی جانب سے تہران کو دی گئی دھمکی کی مذمت کریں۔روس، ایران، کیوبا اور کولمبیا کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمتانھوں نے خبردار کیا کہ بیرونی دباؤ یا فوجی مداخلت کے بہانے اندرونی بدامنی کو بھڑکانا ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔