صدر مادورو کے قریب موجود ایک امریکی مخبر اُن کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہا تھا اور ممکنہ کارروائی کے دوران اُن کا درست مقام بتانے کے لیے تیار تھا۔ اگرچہ امریکی فوج کی ایلیٹ ’ڈیلٹا فورس‘ نے صدر مادورو کے سیف ہاؤس (گھر) کی نقل تیار کر کے بارہا اس میں کامیابی سے داخل ہونے اور واپس نکلنے کی مشق کی تھی لیکن وقت آنے پر سچ مچ یہ سب ہوا کیسے؟