ہم نے ملک گیر ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ کے ذریعہ 3 مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں: ملکارجن کھڑگے

Wait 5 sec.

کانگریس نے مودی حکومت کے ذریعہ منریگا کو ختم کر ’جی رام جی‘ قانون لانے کے خلاف اپنی مہم کو شدت دینے کے مقصد سے ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’ہم نے ملک گیر ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ کے ذریعہ 3 مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔‘‘ جن تین مطالبات کا ذکر کھڑگے نے کیا ہے، وہ اس طرح ہیں:وی بی-جی رام جی قانون واپس لیا جائےمنریگا کو حقوق پر مبنی قانون کے طور پر بحال کیا جائےکام کے حق اور پنچایتوں کے حق کو بحال کیا جائےभारतीय राष्ट्रीय कांग्रेस साफ तौर पर 3 मांगें करती है —1️⃣VB GRAM G क़ानून वापस लिया जाए2️⃣MGNREGA को अधिकार आधारित कानून के तौर पर बहाल किया जाए3️⃣काम के अधिकार और पंचायतों के अधिकार को बहाल किया जाएइसीलिए हमने देशव्यापी “MGNREGA बचाओ संग्राम” शुरू किया है — MGNREGA कोई…— Mallikarjun Kharge (@kharge) January 3, 2026یہ بیان کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر کچھ اہم جانکاریاں دیتے ہوئے جاری کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’انڈین نیشنل کانگریس صاف طور پر 3 مطالبات کرتی ہے– وی بی-جی رام جی قانون واپس لیا جائے، منریگا کو حقوق پر مبنی قانون کے طور پر بحال کیا جائے، کام کے حق اور پنچایتوں کے حق کو بحال کیا جائے۔‘‘ وہ آگے لکھتے ہیں کہ ’’ہم نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ملک گیر ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ شروع کیا ہے۔ منریگا کوئی عطیہ نہیں ہے۔ یہ ایک قانونی گارنٹی ہے۔ کروڑوں سب سے غریب لوگوں کو ان کے اپنے گاؤں میں کام ملا، بھوک اور مجبوری میں ہجرت کم ہوئی، دیہی مزدوری بڑھی اور خواتین کا معاشی وقار مضبوط ہوا۔‘‘ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کے ذریعہ ’جی رام جی‘ قانون کی مخالفت کے اسباب بھی سامنے رکھے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’وی بی-جی رام جی غریبوں کے حق کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کانگریس اس کی مخالفت کرتی ہے کیونکہ کام اب گارنٹی والا حق نہیں رہے گا، بلکہ منتخب پنچایتوں میں صرف ایک اجازت ہوگا۔ بجٹ محدود کر دیا جائے گا، اس لیے بحران کے وقت بھی پیسہ ختم ہونے پر کام بند ہو جائے گا۔ دہلی فنڈ اور کام طے کرے گی، جس سے گرام سبھائیں اور پنچایتیں بے کار ہو جائیں گی۔‘‘'मनरेगा बचाओ संग्राम' के साथ जुड़ें pic.twitter.com/ADQTYO1Xvt— Congress (@INCIndia) January 3, 2026سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس صدر نے ’جی رام جی‘ قانون کی مخالفت کے کئی دیگر اسباب بھی بتائے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’اس سے 60 دن کے کام کے بلیک آؤٹ سے سب سے زیادہ ضرورت کے وقت کام نہ دینے کو قانونی منظوری مل جائے گی۔ مزدوری ایک محفوظ حق ہونے کی جگہ غیر یقینی اور کم کی جا سکے گی۔ ریاستوں کو 40 فیصد فنڈ دینے کے لیے مجبور کیا جائے گا، جس سے وفاقیت کمزور ہوگی اور غریب ریاستوں کو نقصان ہوگا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’اس قانون سے ٹیکنالوجی بایومیٹرک اور ایپ پر مبنی رکاوٹوں کے ذریعہ مزدوروں کو باہر کر دے گی۔ گاؤں کی ملکیتوں کی جگہ ٹھیکیدار والے طرز کے منصوبے لے لیں گے۔‘‘ آخر میں ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’منریگا پر حملہ کرنا کروڑوں مزدوروں اور ان کے آئینی حقوق پر حملہ کرنا ہے۔ ہم ہر پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک، پرامن طریقے اور مضبوطی سے اس کی مخالفت کریں گے۔‘‘