وینزویلا کے صدر مادورو کو نیویارک منتقل کرنیکی تیاریاں

Wait 5 sec.

وینزویلا کے صدر مادورو کو نیویارک منتقل کرنیکی تیاریاں کی جارہی ہیں اس حوالے سے امریکی میڈیا نے بتایا کہ ان پر مقدمہ چلایا جائیگا۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے وینزویلین صدر مادورو کو نیویارک منتقل کیا جارہا ہے، خصوصی آپریشن میں امریکی ڈیلٹا فورس کے ساتھ ایف بی آئی نے حصہ لیا، مادورو پر مین ہٹن وفاقی عدالت میں مقدمے کی تیاری کی جارہی ہے،میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے سالوں سے کیس تیار کیا، امریکی اٹارنی جنرل پام بانڈی نے کہا کہ نکولس مادورو جلد امریکی عدالت میں انصاف کا سامنا کریں گے۔دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کرنے والوں پر کامیابی کے ساتھ ایک بڑے پیمانے کا حملہ کیا، آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیا گیا۔ٹرتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو آپریشن کے بعد گرفتار کر کے ملک سے باہر لے جایا گیا۔صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا، ٹرمپ