ایئر انڈیا کے پائلٹ کو نشے کی حالت میں طیارے سے اتار دیا گیا

Wait 5 sec.

کینیڈا میں ایئر انڈیا کے پائلٹ کو نشے میں ہونے پر طیارے سے اتار دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایئر انڈیا کی بین الاقوامی پرواز ٹیک آف سے قبل اس وقت تاخیر کا شکار ہوگئی جب پائلٹ کو نشے میں ہونے کی وجہ سے طیارے سے اتار دیا گیا۔پرواز اے آئی 186 روانگی کی تیاری کررہی تھی جب ایئرپورٹ پر موجود عملے کے رکن نے پائلٹ کو شراب خریدتے ہوئے دیکھا جس کے بعد عملے کے رکن نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس پر کینیڈین حکام نے پائلٹ کا معائنہ کیا۔یہ پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیاپائلٹ سے شراب کی بو محسوس ہونے پر اس کا بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترسکا، حکام نے پائلٹ کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ترجمان ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کے حفاظتی ضوابط کے مطابق فوری طور پر متبادل پائلٹ کا انتظام کیا گیا تاہم نئے پائلٹ کی تعیناتی میں وقت لگنے کے باعث پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی۔ترجمان کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ان کے نتائج سامنے آنے تک مذکورہ پائلٹ کو عارضی طور پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔