ڈھاکہ : بنگلادیش میں فوجی طیارہ اسکول کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں فوجی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔بنگلادیشی ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ایف سیون ڈھاکا کے اٹارا علاقہ میں اترا دیا باری میل اسٹون کالج کی اس عمارت سے ٹکرا گیا ، جو پلے گروپ کے بچوں کی کلاسز کے لیے استعمال ہوتی ہے۔طیارہ کلاسز کے اختتام کے فوراً بعد چھٹی کے عین وقت گر کر تباہ ہوا، کئی خاتون اساتذہ اور بچے طیارہ گرتے وقت پلے کیمپس میں موجود تھے۔طیارہ گرتے ہی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، طلبہ افراتفری میں پناہ کی تلاش میں بھاگتے رہے۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ اس میں فوجی اہلکار جائے حادثہ سے کئی زخمی طلباء کو لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کئی زخمیوں کو بچایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں اترا کے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔